بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں صوبوں کےحوالےکرنےکا فیصلہ

خواجہ آصف کی سربراہی میں 13رکنی کمیٹی 10روزمیں ڈرافٹ معاہدہ تیارکرےگی
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو صوبوں کےحوالےکرنےکا فیصلہ کر لیا ہے،جس کیلئےخواجہ آصف کی سربراہی میں 13رکنی کمیٹی 10روزمیں ڈرافٹ معاہدہ تیارکرےگی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیزکاسالانہ 300ارب روپےکاخسارہ وفاق برداشت نہیں کرسکتا،لیسکو سمیت 5تقسیم کارکمپنیزکی ملکیت پنجاب کو منتقل کی جائےگی۔

اسی طرح حیسکواورسیپکوسندھ،کیسکوبلوچستان،پیسکواورٹیسکوخیبرپختونخواکومنتقل ہوگی۔

کمیٹی ڈسٹری بیوشن لائسنس میں ترمیم اوردیگرریگولیٹری شرائط کی تفصیلات تیارکرےگی۔ جس کے تحت بجلی پرسبسڈی دینے یا نہ دینے کا اختیارصوبائی حکومتوں کا ہوگا۔

تقسیم کار کمپنیوں کی صوبوں کو حوالگی سےسبسڈی سے متعلق وفاقی حکومت کی ذمہ داری ختم ہوجائےگی۔

حکومت بجلی کی پیداوار اورترسیل کی کمپنیوں کا اختیار اپنے پاس رکھےگی،بجلی چوری روکنےاورلوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی صوبوں کو منتقلی کیلئے و فاقی حکومت نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں 13رکنی کمیٹی 10روزمیں ڈرافٹ معاہدہ تیارکرےگی۔

پاکستان

federal government

provinces

Electricity distribution companies

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div