توشہ خانہ تحقیقات ،نیب ٹیم اہم شواہد لیکرپاکستان پہنچ گئی
توشہ خانہ تحائف سے متعلق تحقیقات کرنے والی نیب راولپنڈی کی ٹیم اہم شواہد کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے واپس پاکستان پہچ گئی ہے، جبکہ نیب نے نئے شواہد کی روشنی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کل طلبی کادوبارہ نوٹس جاری کر دیا ۔
باخبر ذرائع کے مطابق نیب قیمتی گھڑی فروخت اسکینڈل میں عمر فاروق کے بعد ایک اور کردار شفیق کا بیان بھی قلمبند کرچکا ہے۔
عمران خان پرفرد جرم کی کارروائی باضابطہ مؤخر کردی گئی
جس میں شفیق نے گھڑی اسلام آباد میں بیچے جانے کے پی ٹی آئی کے موقف کو مسترد کر دیا تھا ،شفیق نامی تاجر نےاس سے پہلےسوشل میڈیا پر بھی اسلام آباد میں گھڑی خریدنے کی تردید کرچکا ہے۔
نیب ٹیم عمران خان کو سعودی عرب سے تحفے میں ملنے والی قیمتی خریدنے کے دعویدار دبئی میں مقیم پاکستان تاجر عمر فاروق کا بیان پہلے ہی ریکارڈ کر چکی ہے۔
توشہ خانہ کیس،عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی نیب طلبی
ذرائع کے مطابق تاجرعمر فاروق نے بھی گھڑی کا سودا بیرون ملک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نیب ٹیم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی سے بھی پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے3 بار رابطے کی کوشش، لیکن فرح گوگی نے بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔
حکومت نے توشہ خانہ کا 21 سالہ ریکارڈ ویب سائٹ پر جاری کر دیا
دوسری جانب نیب نئے شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بیان قلمبند کرنے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کیا گیا۔