عمران خان کی منفی سیاست کیخلاف حکمران اتحاد ایک پیج پرآگیا

وزیر اعظم کی زیر صدارت بڑی بیٹھک ،عدالتوں کے طرز عمل پر بھی سوالات
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

حکمران اتحاد سابق وزیراعظم عمران خان کی منفی سیاست کیخلاف ایک پیج پرآ گیا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت بڑی بیٹھک میں عمران خان کے طرز سیاست کوانتشار قراردیتے ہوئے عدالتوں کے طرزعمل پر بھی سوالات اٹھا دیئے گئے۔

سیاسی صورتحال؛ وزیراعظم شہبازشریف نے حکومتی اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم ہاؤس میں شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والی بڑی اتحادی بیٹھک میں فوج،آرمی چیف کیخلاف جاری گھٹیا مہم کا حصہ بننے والوں کےخلاف کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے آئین و قانون کے مطابق اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

شرکاء نے تحریک انصاف کے پولیس پر حملوں اور پُرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ شر پسندوں کیخلاف قوم متحد اور اپنے اداروں کےساتھ کھڑی ہے ۔

اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک اورپی ٹی آئی کی سیاست پر تشویش کا اظہار کیا گیا، ایک خاتون سے متعلق سابق وزیراعظم کی گفتگو کو گھٹیا پن قراردیا گیا۔

شرکاء نے کہا عمران خان عدالتوں سے فراراختیار کرنے کیلئےبہانے بناتا ہے ، عمران خان کا طرزعمل ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے ،اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پی ٹی آئی کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

اتحادی جماعتوں نے اہم تعیناتیوں کا اختیار وزیراعظم کو دیدیا

حکومت کے اتحادی رہنماؤں نے اجلاس کے دوران عدالتوں کے طرز عمل پر بھی سوالات اٹھا دیئے، شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوام کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے۔

ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی بات کی گئی ، وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی مسائل سے نکلنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ملک افراتفری اورانتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا غریب طبقے کو سہولہات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

پاکستان

IMRAN KHAN

political parties

pm shehbaz sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div