’ میسی سے بہتر’ روبوٹ فٹبالر تیار
جدید دنیا میں جدت کا رحجان تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے، متعدد ممالک میں انسانوں کی جگہ روبوٹ سے کام لینے پر فوکس کیا جا رہا ہے، جاپان، جنوبی کوریا، چین، امریکا سمیت متعدد ممالک روبوٹ سے مختلف کام لینے میں مصروف ہیں، اسی حوالے سے ایک اور خبر امریکا سے آئی ہے جہاں پر ماہرین نے روبوٹ فٹبالر تیار کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ماہرین نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو میدان میں دوڑنے، اچھلنے اور دیگر کرتب دکھانے کے ساتھ فٹبال کو شاندار طریقے سے کِک بھی لگا سکتا ہے اور اس کا نام رکھا ہے میسی سے بہتر۔
میسی کے مداح ناراض نہ ہوں کیونکہ ماہرین نے روبوٹ کے لیے یہ نام مذاق کے طور پر استعمال کیا ہے۔ یہ روبوٹ بنانے والوں نے اس کا نام ’’آرٹیمس‘‘ تجویز کیا ہے جس کا درست مخفف تو ’’ایڈوانسڈ روبوٹک ٹیکنالوجی فار انہانسڈ موبلیٹی اینڈ امپرووڈ اسٹیبلٹی‘‘ ہے تاہم ازراہ مذاق اس کا مخف ’’اے روبوٹ دیٹ ایکسیڈز میسی ان سوکر‘ Artemis ’ رکھا گیا ہے۔
غیر میکی میڈیا کے مطابق معروف فٹبالر میسی سے تشبیہہ دیے جانے والا روبوٹ مرد نہیں بلکہ عورت ہے جس کو جامعہ کیلیفورنیا لاس اینجلس کے شعبہ روبوٹ کے ڈینس ہونگ اور ان کے ساتھیوں نے بنایا ہے۔
اس وقت ایسے تین ہی روبوٹ ہیں جو اچھلنے کے ساتھ دوڑ بھی سکتے ہیں، ’’آرٹیمس‘’عالمی مقابلوں میں اترنے کے لیے بے تاب ہے تاہم فی الحال روبوٹ کئی آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔ جولائی 2023 میں یہ عالمی روبو کپ میں شرکت کرے گا جہاں دنیا بھر سے 2500 روبوٹ فٹبالر شریک ہوں گے۔
فٹ بال مقابلے کی طرح اس میں بہت سی لیگز ہوں گی۔ اگرچہ مقابلے میں صرف 5 انچ تک کے روبوٹ کھیلتے ہوئے نظر آئینگے، تاہم انسانی قد کے برابر روبوٹ ہے جو چلنے کے دوران بہترین توازن برقرار رکھتا ہے اور ناہموار جگہ پر بھی چل سکتا ہے۔