رمضان المبارک کی آمد سے قبل مصالحے بھی مہنگے ہوگئے

قیمتوں میں 35 سے 40 فیصد تک اضافہ ہوگیا

کوئٹہ میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مختلف مصالحہ جات کی قیمتوں میں 35 سے 40 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ بڑھتی مہنگائی نے شہریوں کو پریشان کردیا۔ دکانداروں نے ہول سیل مارکیٹ اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کو مہنگائی کی وجہ قرار دیدیا۔

کوئٹہ میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی میں اضافہ ہوگیا۔ مختلف مصالحہ جات کی قیمتیں 35 سے 40 فیصد بڑھ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسپیشل مصالحہ 1600، بریانی مصالحہ 1000، پکوڑا مصالحہ 800 جبکہ مکس مصالحہ 760 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے، روزمرہ کی اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو پریشان کردیا۔

دکاندار کہتے ہیں کہ ہول سیل مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سبب مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھانی پڑی ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنایا جائے تاکہ مہنگائی کی شرح کم ہوسکے۔

بلوچستان

inflation

RAMAZAN INFLATION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div