مارگلہ ہلز میں تیندوے کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
مارگلا ہلز نیشنل پارک کی وادی شاہدرہ میں مردہ تیندوا پایا گیا ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف حکام کے ماطبق تیندوے کو 11 گولیاں ماری گئیں۔
اسلام آباد وائلڈ لائف کے مطابق مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی وادی شادرہ میں ایک مردہ تیندوا پایا گیا ہے، جسے 11 گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
مزید جانیے: تیندوا گھر میں پالنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ
حکام کے مطابق تیندوے کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، مردہ تیندوے کی ویڈیو بنانے والے مقامی شخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تھر پارکر میں مقامی لوگوں نے تیندوے کو کلہاڑیوں سے ہلاک کر دیا
اسلام آباد وائلڈ لائف کے مطابق مردہ تیندوے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، آئی ڈبلیو ایم بی کی سائینٹیفک کمیٹی میڈیکل رپورٹ پر مزید تحقیقات کیلئے مقامی پولیس کو سفارشات پیش کرے گی۔