بارشوں کی دھواں دھارانٹری،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
ملک میں رواں ہفتے مزید بارشیں (Rains)ہوں گی،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق21 مارچ سےبارش برسانےوالا سسٹم ملک میں داخل ہوگا جو22 مارچ اپنا اثر دکھائے گا۔
محکمہ موسمیات نے 21 سے24 مارچ کے دوران پنجاب،اسلام آباد،گلگت،کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
جاتی سردی پھرلوٹ آئی،پنجاب میں بارش سے موسم خوشگوار
اس کے علاوہ 21 سے23 مارچ کے دوران سندھ،کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
تیزہواؤں،ژالہ باری سے کمزورانفراسٹرکچراورکھڑی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
21 مارچ سےکوئٹہ ژوب قلات بارکھان خضدار زیارت نصیر آباد سبی جعفر آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے تباہی،10افراد جاں بحق
ہرنائی چمن پشین قلعہ سیف اللّٰہ پنجگور دالبندین نوکنڈی قلعہ سیف اللہ گوادر لسبیلہ مکران ساحل پر بھی بارش متوقع ہے۔
21 مارچ سے خیبرپختونخواہ کے اکثر مقامات سمیت چترال دیرسوات مانسہرہ ایبٹ آباد کوہستان شانگلہ بونیرہری پورکرک کوہستان میں بارش اورژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔