عوام کیلئے خوشخبری، ماحول دوست اور سستی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کا منصوبہ
حکومت نے داسو ڈیم سے سستی اور ماحول دوست بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کا منصوبہ بنالیا، وزیر توانائی خرم دستگیر خان مانسہرہ گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد آج رکھیں گے۔
حکومت نے ماحول دوست اور سستی بجلی نیشنل گریڈ میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے 765/220 کے وی گرڈ اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
وزیر توانائی خرم دستگیر خان مانسہرہ گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد آج رکھیں گے، 765/220 کے وی گرڈ اسٹیشن خیبرپختونخوا مانسہرہ میں تعمیر ہوگا، گرڈ اسٹیشن سے داسو ڈیم سے پیدا ہونیوالی بجلی نیشنل گریڈ میں شامل کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق داسو ڈیم سے پہلے مرحلے میں 2160 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی، منصوبے پر 24 ارب کی لاگت اور 30 ماہ کا عرصہ لگے گا۔
منصوبے کی تکمیل کیلئے عالمی بینک کی جانب سے فنڈز فراہم ہوں گے، گرڈ اسٹیشن بجلی طلب پورا کرنے کے ساتھ ترسیلی نظام میں استحکام لائے گا۔