سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی

مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار اور عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم گفتگو کررہے ہیں
Mar 20, 2023

سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی۔

مبینہ آڈیو میں جسٹس ثاقب نثار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم سے گفتگو کر رہے ہیں۔

آڈیو میں وکیل خواجہ طارق رحیم نے مریم نوازکا نام لیے بغیر کہا کہ یہ خاتون جو بول رہی ہے اسکو اچھی طرح کوئی جواب دینا چاہیے۔

ثاقب نثار نے کہا جب ضرورت پیش آئی تو آپ سے کہہ دیں گے۔ آپ دھماکا کردیجیے گا۔ مجھ میں حوصلہ ہے،برداشت کرسکتاہوں۔مجھے کنفیوژ یا پریشان نہیں ہونا۔

جواب میں خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ مجھے بتادیجئے گا،جیسا کہیں گے ہوجائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ یہ آڈیو کلپ جعلی ہے۔

IMRAN KHAN

Saqib Nisar

AUDIO LEAKE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div