فرض شناس افسران کیخلاف عوام کو بھڑکانا جرم ہے،وفاقی وزیرداخلہ
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ فارن ایجنٹ ریاست کیخلاف کھل کر سامنے آچکے، انجام کو پہنچائیں گے۔
ٹویٹر پیغام میں راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کابیان قابل مذمت اورلاقانونیت کی انتہا ہے، افسران کیخلاف جھوٹ بول کرعوام کو اکساناجرم ہے۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیاپراداروں کیخلاف پروپیگنڈے پر آپریشن کلین اپ کریں گے، اس جرم میں ملوث عناصرکیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی، معاملہ قانونی کارروائی کےلیے ایف آئی اے کو بھجوادیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ٹویٹر پیغام میں اسلام آباد پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے بھی جوابی ٹویٹ میں پولیس افسران کو ہدف تنقید بنانے کی مذمت کی تھی۔
قبل ازیں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں دہشت گرد موجود ہیں۔ آئی جی سے کہا پی ٹی آئی کو ایک ڈیڈ لائن دے دیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی جی سے کہا کہ آپ کو کھلی چھٹی ہے، اب ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھیں گے، کوئی ہاتھ بڑھائے گا تو ہاتھ توڑیں گے۔