توشہ خانہ کیس،عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی نیب طلبی
نیب لاہور(NAB Lahore)نےتوشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو21 مارچ کو نیب آفس طلب کر لیا۔
نیب نے توشہ خانہ سے لینے والی رولیکس گھڑی ،نیکلس ،بریسلیٹ اورلاکٹ بمعہ چین کے ریکارڈ سمیت طلب کیا۔
نیب نے توشہ خانہ سے لی رولیکس گھڑی کی تفصیلات مانگ لیں۔
توشہ خانہ فوجداری کیس،سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
امیرقطرکی جانب سےملنےوالےلاکٹ بمعہ چین اورڈائمنڈ کی انگوٹھی اوربریسلٹ کی تفصیلات بھی طلب کیا گیا ہے۔
سعودی عریبیہ سے ملنے والے ہار،بریسلٹ،انگوٹھی اورکانٹوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔
دوسری جانب فارن فنڈنگ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کل 21 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔
عمران خان کیخلاف مقدمات، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے 27 مارچ تک جواب طلب کرلیا
نیب کی 2 رکنی ٹیم فارن فنڈنگ کیس میں نوٹس لے کر عمران خان کے گھر پہنچی،عمران خان کے سکیورٹی اسٹاف نے نیب ٹیم کو اندر جانےکی اجازت دے دی۔
نیب کا نوٹس اویس نیازی نے وصول کیا، ٹیم نوٹس کی تعمیل کے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔