دوائیں نایاب، مریضوں کا دوا کی بجائے صرف دعاؤں پر انحصار

راولپنڈی میں مختلف بیماریوں کی دوائیں نایاب ہونا شروع ہوگئیں

راولپنڈی میں مختلف بیماریوں کی دوائیں نایاب ہونا شروع ہوگئیں۔ روزمرہ استعمال کے میڈیکل آلات بھی پہنچ سے باہر ہوگئے۔

اب بیماری کا علاج اور درد کی دوا کا حصول آسان نہیں کیونکہ دوائیں صرف مہنگی نہیں نایاب بھی ہوگئیں۔ دل کے امراض ہوں یا کوئی اور بیماری مطلوبہ دوا کے لیے شہری میڈیکل اسٹورز کے چکر پر چکر لگانے لگے۔

چئیرمین پاکستان ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن پنجاب زاہد بختاوری نے تو ادویات ہی نہیں گلوکو میٹر اور دیگر آلات کی قیمتوں کا بھی ایسا نقشہ کھینچا کہ سن کر ہی مریض کی تسلی ہو جائے۔

زاہد بختاوری نے کہا کہ صورتحال سنگین ہے، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی میں جو انجیکشن استعمال ہوتے ہیں وہ بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔ خون پتلا کرنے والی ادویات کم ہیں جبکہ گلوکومیٹر و دیگر چیزوں کی قیمت میں 60 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

آئی ایم ایف کی پاکستانی نیوکلئراثاثوں سے متعلق شرط عائد کرنے کی تردید

مختلف امراض میں انتہائی ضروری سمجھی جانے والی دواؤں کی عدم دستیابی کسی بڑے بحران کا پتہ دے رہی ہے۔ ادویات کی بڑھتی قیمتوں اور قلت نے راولپنڈی کے شہریوں کو شدید مسائل سے دو چار کر کھا ہے۔

medicine prices

Pakistan economic crisis

Medicine Shortage

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div