آٹے کے حصول کیلئے پنجاب حکومت کی انوکھی شرط سامنے آگئی

پہلے نیا سم والا کارڈ بنوائیں اورپھرمفت آٹاحاصل کریں

جھنگ میں غریب کومفت آٹے (Flour)کی تقسیم بدنظمی کی نظرہوگئی ۔

شہری پہلے نیا سم والا کارڈ بنوائیں اورپھرمفت آٹا حاصل کریں۔حکومت پنجاب کی انوکھی شرط سامنے آگئی۔

جھنگ میں سستے آٹے کے بعد مفت آٹا ملنا بھی کسی مہم جوئی سے کم نہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورکے ہابرپہلے خواتین دھکے کھائیں۔طویل انتظارکے بعد نئی سم والا کارڈ بنوائیں اور پھر آٹا حاصل کریں۔

پنجاب مفت آٹا سکیم،40 ڈسٹری بیوشن سنٹرز پرآٹے کی تقسیم جاری

جس کےپاس سم والا کارڈ ہے انھیں آٹا ملے گا باقی کسی کونہیں ملے گا۔ان کیساتھ پیٹ نہیں ہے لگا ہوا،اوریہ ذلالت دیکھوان کا طریقہ کاردیکھو،وہیں عورتیں ہیں اوروہیں مرد ہیں۔

وہاں موجود خواتین شکایتوں کے انبارلگادئیے،خواتین کا کہنا تھاکہ ایک دس کلو آٹے کے پیچھےعوام کو ذلیل کردیا ہے،یہ شناختی کارڈ سم والا ہے تب بھی ہمیں آٹا نہیں دے رہے۔

رمضان المبارک کیلیے غریبوں کو مفت آٹا کیسے اور کب ملے گا؟ تیاریاں مکمل

ایک خاتون کا کہنا تھا کہ گھنٹوں سے لائن میں کھڑی ہوں ،شوگر کی مریض ہوں مجھ سے تو کھڑا بھی نہیں ہوا جارہا اور مجھے ابھی تک آٹا نہیں ملا۔

یوٹیلٹی اسٹورپربیٹھی انتظامیہ دورکی کوڑی لے آئی ۔ان کا موقف ہے کہ سوفٹ ویئراپ ڈیٹ نہیں،جس کی وجہ سے مسائل ہیں۔

انتظامیہ یوٹیلٹی سٹورکا کہنا تھا کہ میسیج آئے ہوئے ہیں مگر جب تک ہمارے سسٹم میں اوکے نہیں ہو گا۔

مفت آٹے کی فراہمی ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب خود میدان میں آگئے

ہم نہیں دے سکتے ہماے پاس جوسکینر ہےاس میں سکین ہوگا تو ہم آٹا دیں گے ورنہ ہم آٹا نہیں دیں گے۔

رش بہت زیادہ ہے کیونکہ فری آٹے میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ اور ہمارے پاس سیکورٹی بھی نہیں پہنچی جس کی وجہ سےدھکم پیل ہو رہی ہے۔

Punjab govt

Flour price

Flour Application

punjab flour

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div