پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کا شیڈول تبدیل
تین ٹی 20 لاہور، 2 راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، 4 ایک روزہ مقابلوں کی میزبانی کراچی کریگا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کیویز کے خلاف 3 ٹی 20 میچز لاہور جبکہ 2 راولپنڈی میں کھیلے گی۔
پی سی بی کے مطابق لاہور میں ٹی 20 میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو جبکہ راولپنڈی میں 20 اور 24 اپریل کو ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 5 ایک روزہ مقابلوں کا پہلا میچ 26 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ 4 ون ڈے 30 اپریل، 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں ہوں گے۔
پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ سے قبل افغانستان کیخلاف 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی جو 24، 26 اور 27 مارچ کو منعقد ہوں گے۔
کرکٹ
Pakistan Cricket Board (PCB)
New Zealand vs Pakistan
تبولا
Tabool ads will show in this div