توشہ خانہ تحقیقات ، نیب نے فرح گوگی کو طلب کرلیا

فرحت شہزادی کو تحائف کی فروخت میں کردار پر21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو توشہ خانہ کیس میں تحقیقات کیلئے طلب کرلیا۔

فرح گوگی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

باخبرذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے فرحت شہزادی کوڈی ایچ اےلاہورکے پتے پر ارسال کیے گئے نوٹس میں 21 مارچ کے روز پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب نے فرحت شہزادی کو دوسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔فرحت شہزادی کو تحائف کی فروخت میں کردار پرطلب کیا گیا۔

حکومت کا فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے بھی فرح گوگی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر رکھاہے۔

Tabool ads will show in this div