پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی ،اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

گرفتار دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج،گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔

پنجاب پولیس نے ایک کارروائی کے دوران صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ۔سرگودھا میں پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

آر پی او شارق کمال صدیقی کے مطابق ملزمان نے گاڑی کو جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر سمگلنگ کی کوشش کی، جن کو پولیس نے ناکام بنادیا۔

انہوں نے بتایا کہ برآمد اسلحہ میں 21جدید رائفلز،چار کلاشنکوف، پانچ ڈریگن گنز، چورانوے پستول ، پینتیس میگزین کلاشنکوف ، ایک سو پچتہر گن میگزین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایک سو ستاون پستول میگزین ، پچپن سپیئر پارٹس جبکہ چالیس ہزار سے زائد گولیاں برآمد کر لی ہیں،اس کے علاوہ جس گاڑی میں اسلحہ اسمگل کیا جارہا تھا اسے بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

شارق کمال صدیقی نے بتایا کہ گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

Tabool ads will show in this div