چیف جسٹس کل کوئٹہ رجسٹری میں اہم کیسزکی سماعت کریں گے

جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے
Mar 19, 2023

جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں وہ جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کے ہمرای کل کوئٹہ رجسٹری میں اہم کیس کی سماعت کریں گے۔

کل سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ میں اہم کیسز کی سماعت کیلئے دو بینچ تشکیل دیئےئ گئے ہیں ،بنچ نمبر 1 چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال اور جسٹس محمد علی مظہر پرمشتمل ہے جبکہ بنچ نمبر 2 جسٹس یحیئ خان آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہے ۔

پہلی مرتبہ دونوں بنچ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت میں کیسوں کی سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ رجسٹری ہائی کورٹ کی عمارت سے نئی عمارت میں منتقل کر دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں ویڈیو لنک کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے،کوئٹہ:ویڈیو لنک کے زریعہ پرنسپل سیٹ سے رجسٹری کے کیسوں کی سماعت ہوسکے گی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div