سلطانز کے سی او او حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد

امپائر کیساتھ تکرار اور غلط فیصلے کی نشاندہی ملتان سلطانز کو بھاری پڑ گئی

اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، غلط فیصلے کی نشاندہی ملتان سلطانز کو بھاری پڑ گئی، امپائرز کی غلطی کی نشاندہی پر سلطانز کے سی او او حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 8 کے فائنل میں ملتان سلطانز کی مینجمنٹ اور ایمپائرز کے درمیان شدید تکرار ہوئی۔

فائنل میچ ختم ہونے کے بعد ملتان سلطانز نے دوسرے اوور میں وائیڈ بال نہ دینے پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

ذرائع کے مطابق امپائر اپنے فیصلے پر اٹل رہے، سلطانز کی مینجمنٹ کے ساتھ شدید بدتمیزی پر اتر آئے۔

امپائر ایلکس والف نے دوسرے اوور میں زمان خان کی سر سے اوپر جاتی گیند کو لیگل قرار دیا تھا۔

حیدر اظہر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وائیڈ کیوں نہیں دی، ایک رنز سے شکست ہوئی وہ ہم جیت سکتے تھے۔

ذرائع کے مطابق حیدر اظہر کے احتجاج کرنے پر ایلکس والف آپے سے باہر ہوگئے اس دوران انہوں نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔

میچ ریفری نے ایلکس والف پر پابندی کے بجائے اُلٹا حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی۔

کرکٹ

Pakistan Cricket Board (PCB)

PSL2023

Tabool ads will show in this div