چمن میں سکیورٹی فورسزکاخفیہ آپریشن،بھاری اسلحہ وبارود برآمد
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقےچمن میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقےچمن میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا ، جس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔
چمن:سکیورٹی فورسز کا آپریشن،اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد
آئی ایس پی آر کے مطابق چمن کے علاقےرحمان کہول آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دیسی ساختہ دھماکاخیزموادسمیت اسلحہ اورگولہ بارودکابڑاذخیرہ برآمد ہوا۔
جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسزنےدہشتگردوں کےمشتبہ ٹھکانوں پروسیع پیمانےپرکلیئرنس آپریشن کیا۔
چمن: پریس کلب کے باہر دہشتگردی کی کوشش ناکام
عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کے امن ، استحکام اور ترقی سبوتاژکرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔
یاد رہے 3 روز قبل بھی سکیورٹی فورسز نے چمن کے علاقے بوغرہ روڈ پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمدکیا تھا۔