مائیک چھیننے پر پی ٹی آئی رہنما آپس میں الجھ پڑے

فردوس شمیم نقوی اور آفتاب صدیقی میں تلخ کلامی بھی ہوئی

کراچی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والے احتجاج کے دوران پارٹی رہنما آپس میں الجھ پڑے۔

پی ٹی آئی رہنما ایک دوسرے سے مائیک چھین رہے ہیں
پی ٹی آئی رہنما ایک دوسرے سے مائیک چھین رہے ہیں

شہرقائد کے علاقے جوہرموڑ کے قریب تحریک انصاف کے مظاہرے میں آفتاب صدیقی نے تقریر کے دوران فردوس شمیم نقوی سے مائیک چھین لیا۔

مائیک چھیننے پر فردوس شمیم نقوی اور آفتاب صدیقی میں تلخ کلامی بھی ہوئی ، جس کے بعد فردوس شمیم نقوی ناراض ہوکر اسٹیج سے نیچے اتر گئے۔

Tabool ads will show in this div