پی ایس ایل، مداح غلط فہمی کا شکار، شاہین کی سالی کو بیوی سمجھ بیٹھے

لاہور میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میچ میں شاہد آفریدی کی دونوں بیٹیاں سٹیڈیم میں موجود تھیں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی آل راؤنڈ کارکردگی اور قائدانہ قیادت کے باعث ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے، تمام شائقین کی طرف سے ان کی کارکردگی کو کافی سراہا گیا میچ کے دوران ان کی اہلیہ اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے متعلق شائقین غلط فہمی کا شکار ہو گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے فیصلہ کن میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز میچ کے بعد ملتان سلطانز کو ایک سکور سے شکست دیکر فتح کو گلے لگایا ، اس دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دونوں بیٹیاں سٹیڈیم میں موجود تھیں، شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ انشاء آفریدی اور اقصیٰ کی ویڈیوز بھی وہاں دیکھنے کو ملیں۔

میچ جب سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا تو اس وقت کیمرہ مین کی طرف سے بار بار کراؤڈ میں بیٹھی سابق کپتان کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کو دکھایا جاتا رہا، اس دوران مداحوں نے اُنہیں شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ انشاء سمجھ بیٹھے۔

غلط فہمی کے شکار ہونے والے مداحوں کی جانب سے ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلایا گیا۔ ۔فیصلہ کن میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ کو دکھایا ہی نہیں گیا، آخری لمحات میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ اپنی بیٹی اقصیٰ اور انشاء سے گفتگو کر رہے تھے اس دوران کی اہلیہ نے اپنا چہرہ ماسک سے ڈھانپ لیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف فواد عباس نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اپنی اہلیہ انشاء آفریدی کے ہمراہ پی ایل ایس کی فاتح ٹرافی کے ہمراہ کھڑے ہیں۔

کرکٹ

SHAHID KHAN AFRIDI

LahoreQalandars

Multan Sultans

Shaheen Shah Afridi

PSL2023

TEAM OF PSL8

Tabool ads will show in this div