بنگلادیش:ٹریفک حادثے میں 17 افراد جاں بحق ، 25 زخمی
بنگلہ دیش میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم سے کم 17 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ہائی وے کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر سڑک کے کنارے سے اتر کر گہری کھائی میں جا گری۔
بنگلہ دیش اور بھارت میں سیلاب نے تباہی مچا دی،لاکھوں افراد بےگھر
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے جنوبی بنگلہ دیش کے علاقے شبچار میں پیش آیا، بس سڑک کے ڈیوائڈر سے ٹکرانے کے بعد سے بس دس میٹر تک کھائی میں گر گئی۔
اے ایف پی کے مطابق مقامی پولیس سربراہ مسعود عالم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،زخمیوں کو علاقے کے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔
ڈھاکہ کی گلیوں میں خون بہنےلگا
خیال رہےبنگلہ دیش میں اکثر ٹریفک حادثات پرانی اور ناقص گاڑیوں اور سڑکوں کے علاوہ ڈرائیوروں کو مناسب تربیت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔