مجھے اپنی گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں، شاہد آفریدی مخالفین پر برہم
سوشل میڈیا پر چلنے والی پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر تنقید کی خبروں کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام سے منسوب سابق وزیراعظم کے حوالے جعلی سٹیٹمنٹ چل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جوبھی کر رہا ہے وہ گندی سیاست کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بہت افسوس ناک ہے، الحمد لله مجھے کچھ کہنا ہوتا ہے تو میں خود سے کہتا ہوں، میں نے سوشل میڈیا پر کہیں بھی عمران بھائی کے حوالے سےبات نہیں کی۔ مجھے اپنی گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں آپ لوگوں کو اپنی گندی سیاست مبارک ہو۔
دوسری طرف قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور حال ہی میں لاہور قلندرز کو دوسری مرتبہ چیمپئن بنانے والے شاہین شاہ آفریدی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی کے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری گزارش ہے کہ تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ صرف ملک کا سوچیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں ایسی چیزوں میں شامل نہیں ہونا چاہیے جس سے قوم تقسیم ہو ، ہم سب کو اپنی اپنی فیلڈ میں مثبت رہ کر پاکستان کق حق ادا کرنا ہو گا، پاکستان نور ہے اور اللہ پاک اس نور کی ہمیشہ حفاظت فرمائے گا، آمین