ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے صوبوں کو فنڈز جاری

رقم گاڑیوں، عملے کی تربیت اور فیلڈ آپریشن کیلئے استعمال کی جائے گی

حکومت نے ملک بھر میں جاری مردم شماری کے تحت عملے کی تربیت اور فیلڈ آپریشن کیلئےصوبوں کو فنڈز جاری کر دیئے۔

پہلی ڈیجیٹل مردم شماری: شہری اپنا ڈیٹا خود بھی اپ لوڈ کرسکیں گے

ممبرادارہ شماریات سرور گوندل نے بتایا کہ مردم شماری کیلئے پنجاب کو 4 ارب 14 کروڑ روپے اور سندھ کو 2 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کیےگئے۔

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سرور گوندل کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کو1ارب 36 کروڑجاری کیےگئے،بلوچستان کو 78 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آبادمیں مردم شماری کیلئے7 کروڑ 29 لاکھ ،آزاد کشمیر کو ڈھائی کروڑ روپے اورگلگت بلتستان کو بھی 8 کروڑ 49 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ملک بھر میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری جاری

ممبرادارہ شماریات سرور گوندل کا کہنا تھارقم گاڑیوں، عملے کی تربیت اور فیلڈ آپریشن کیلئے استعمال کی جائے گی۔

fedral govt

digital census 2023

BUREAU OF PAKISTAN STATISTICS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div