فوری انتخابات ہونے چاہئیں یا نہیں؟، علی ظفر نے عوام سے رائے مانگ لی

گلوکار و اداکار نے ٹوئٹر پر سروے کا آغاز کردیا

پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے ملک میں قبل از وقت الیکشن کیلئے لوگوں کی رائے مانگ لی۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں علی ظفر نے لکھا کہ 75 سال سے زیادہ ہوچکے ہیں، ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم جمہوریت ہیں یا نہیں، عوام کو خود کیلئے فیصلہ کرنے کا حق ہے یا نہیں۔

معروف فنکار نے مزید کہا کہ آئیے ایک بار حتمی فیصلہ کریں اور آگے بڑھیں تاکہ توقعات اسی کے مطابق رکھی جائیں۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر پول کا آغاز کردیا، جس میں اب تک ساڑھے 3 ہزار سے زائد افراد اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں، جس میں 92 فیصد افراد نے قبل از وقت انتخابات کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

علی ظفر کا انتخابات سے متعلق پول ختم ہونے میں ابھی 20 گھنٹے باقی ہے، یہ پول پیر کی دوپہر تقریباً ایک بجے ختم ہوا۔

IMRAN KHAN

Ali Zafar

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

EARLY ELECTION

GENERAL ELECTIONS 2023

IMRAN KHAN ARREST WARRANT

Tabool ads will show in this div