دورہ زمبابوے;پاکستان شاہینزاسکواڈ کا اعلان
سلیکشن کمیٹی نے دورہ زمبابوے کیلئے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان شاہینزکی قیادت عمران بٹ اور انڈر -19 ٹیم کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔
شاہینزکے سولہ رکنی اسکواڈ میں عمران بٹ کپتان،حسین طلعت نائب کپتان، عامرجمال ،عبدالواحد بنگلزئی شامل ہیں۔
حسیب اللہ، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد ہریرہ،مبصر خان، محمد عمر بھی شامل ہیں۔
عمید بن یوسف، قاسم اکرم، روحیل نذیر،صاحبزادہ فرحان اور شاہنواز دھانی بھی شاہینز کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
آصف محمود،اطہرمحمود، سعد خان اور وقاراحمدشاہینز کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
شاہینز نے زمبابوے کیخلاف2چار روزہ میچزاور6 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے.
پی سی بی کے مطابق پاکستان انڈر-19 ٹیم 30 اپریل سے 17 مئی تک بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔
دورے میں 1 چار روزہ، 5 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔