بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے تباہی،10افراد جاں بحق
آئندہ 72 گھںٹوں میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
بلوچستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں نے تباہی مچا دی ،پی ڈی ایم اے نے آئندہ 72 گھںٹوں میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کےمختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ژوب 24،زیارت 16،بارکھان،چاغی 6 کوئٹہ 2 قلات،خضدار،لسبیلہ میں ایک ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔
بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ،سیلابی رلےمیں بہہ کرمزید2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جاں بحق ہونے والےافراد کی تعداد 10 ہوگئی ،آوارن میں گاڑی سیلاب میں بہنے سے8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔