یورپ سے پروازوں کی بحالی، برطانیہ کا پاکستان کو سیکیورٹی مشینیں فراہم کرنیکا فیصلہ

جناح انٹرنیشنل اور علامہ اقبال ایئرپورٹس پر مشینیں نصب ہوں گی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پروزاوں کی برطانیہ اور یورپ کیلئے بحالی کا جلد امکان ہے، برطانیہ نے جناح انٹرنیشنل اور علامہ اقبال ایئرپورٹس پر پر سیکیورٹی مؤثر بنانے کیلئے جدید مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کی یورپ اور برطانیہ روانگی سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر 2020ء سے معطل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل سے پی آئی اے پروازوں کی برطانیہ اور یورپ کیلئے بحالی کا قوی امکان ہے۔ جس کیلئے برطانیہ نے پاکستان کے 2 بڑے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی مؤثر بنانے کیلئے مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات جانیے: پی آئی اے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

ذرائع کے مطابق برطانیہ جناح انٹرنیشنل اور علامہ اقبال ایئرپورٹس کیلئے 2 جدید سیکیورٹی مشینیں فراہم کرے گا، یہ مشینیں جہاز کیلئے نقصان دہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مزید جانیے: برٹش ائیرویزکی پاکستان کے لیے پروازیں بحال

رپورٹ کے مطابق ڈی ایف ٹی کی جانب سے مشینیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحفے میں دی جائیں گی، تنصیب کا مقصد برطانیہ آنیوالے مسافروں اور ان کے سامان کی اسکیننگ جدید طرز پر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے طیاروں کی دم کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تیاریاں

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مشینیں مرحلہ وار پاکستان کے دیگر ایئرپورٹس کیلئے بھی سول ایوی ایشن کو فراہم کی جائیں گی۔

EUROPEAN UNION

CIVIL AVIATION AUTHORITY (CAA)

UK FLIGHT SUSPEND

PIA FLIGHT SUSPEND

Tabool ads will show in this div