حب جیپ ریلی،دینا پٹیل نے میدان مارلیا
آفرین شیراز نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی
کھیل کے میدان سے اہم خبرسامنے آئی ہے۔حب جیپ ریلی(Hub jeep rally) 2023 میں دینا پٹیل نے ویمن کیٹیگری میں میدان مار لیاہے۔
دینا پٹیل نے 30 کلو میٹر کا فاصلہ 27 منٹ 33 سیکنڈزمیں طے کیا ۔
آفرین شیراز نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی،آفرین شیراز نے مقررہ فاصلہ 28 منٹ اور 36 سیکنڈز میں طے کیا۔
انعم حمید تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب رہیں ،انعم حمید نے مقررہ فاصلہ 40 منٹ اور 32 سیکنڈز میں طے کیا۔