انسٹاگرام اور فیس بک نے بھی بلیو ٹک کےلیے وصولی شروع کردی

بلیو ٹِکس خریدنے کےلیے 18 سال کی عمر ضروری قرار

ٹوئٹر کے بعد انسٹاگرام اور فیس بک نے بھی اب بلیو ٹک کے لیے ماہانہ فیس کی وصولی شروع کردی ہے۔

انسٹاگرام اور فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے دونوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بلیو ٹک کے لیے پیسوں کی وصولی شروع کردی ہے۔

میٹا نے ابتدائی طور پر امریکا میں اپنے صارفین کے لئے ماہانہ رقم کے بدلے اس سروس کا آغاز کیا ہے، اگر آپ ویب پر سائن اپ کرتے ہیں تو آپ کو ہر ماہ 11.99 ڈالر اور موبائل ایپ اسٹور سے سائن اپ کرتے ہیں، تو آپ کو 14.99 ڈالر ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

ااگر آپ ویب پر سائن اپ کرتے ہیں تو آپ کو بلیو چیک مارک صرف فیس بک پر ہی ملے گا، لیکن موبائل ایپ اسٹور کے ذریعے سائن اپ کرنے والوں کو فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پر بلیو چیک مارک ملے گا۔

انسٹا گرام میں بلیو ٹک سبسکرپشن کا طریقہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام میں اب تک صرف میڈیا ہاؤسز، مشہور شخصیات اور سیاستدانوں کے اکاؤنٹس ہی تصدیق شدہ ہوا کرتے تھے لیکن اس حوالے سے میٹا نے اپنے قواعد میں تبدلی کی ہے۔

کیا اب ٹوئٹر پروائرل ہونا آسان ہوگا؟

انسٹاگرام پر بلیو ٹِکس خریدنے کے لیے آپ کی عمر 18 سال ہونی چاہیے، آپ کو اپنا فوٹو آئی ڈی جمع کروانا ہوگا اور تصدیقی عمل سے گزرنا ہوگا۔

میٹا پر آپ کی تصدیق ہو جانے کے بعد آپ کے لیے پروفائل کا نام یا ڈسپلے نام یا پروفائل پر کوئی اور معلومات تبدیل کرنا آسان نہیں ہوگا، آپ کو دوبارہ تصدیقی عمل سے گزرنا پڑے گا۔

ٹویٹر

social media

Instagram

FACE BOOK

tech world

Tabool ads will show in this div