عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت 4 نئے مقدمات درج

ایف آئی آر میں مراد سعید اور شبلی فراز سمیت تحریک انصاف کے 17 رہنما نامزد

عمران خان کی گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں سابق وزیراعظم کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

عمران خان پر مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت 10 دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں مراد سعید اور شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں حماد اظہر، خرم نواز، امجد نیازی ، اسد عمر، عامرکیانی، فرخ حبیب سمیت تحریک انصاف کے 17 سے زائد رہنماؤں کو نامزد کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمران خان ہجوم نما لشکر کے ساتھ آئے اور اشتعال انگیز نعرے بازی کی گئی، ملزمان نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے شیشے بھی توڑے۔

متن کے مطابق سرکاری گاڑیوں اورپولیس ملازمین کی موٹرسائیکلیوں کوآگ لگائی گئی، ملزمان وائرلیس سیٹ، پستول، نقدی بھی چھین کرلے گئے، پولیس ملازمین سے 8 اینٹی رائٹ کٹ بھی چھینی گئیں۔

اسلام آباد کے بعد کوئٹہ میں بھی احتجاج کے دوران سڑک بلاک کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نے سڑک بند کرکے عوام میں اشتعال پیداکیا۔ ٹائر جلائے اور سڑک پر پتھر رکھ کر مظاہرین نے گھنٹوں تک تور ناصر سڑک کو بند رکھا۔

دوسری جانب میں زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے بعد ایلیٹ فورس کی گاڑی اور پولیس اہلکار پر تشدد کے معاملہ پر پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مزید دو مقدمات درج کر لیے گئے۔

مدعی مقدمہ پولیس اہلکار کانسٹیبل شفیق نے اپنے بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے40 کارکنوں نے ڈیوٹی سے واپس جاتے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، دوسرا مقدمہ ایلیٹ فورس کی گاڑی تباہ کرکے نہر برد کرنے پر درج کیاگیا۔

لاہور پولیس کی جانب سے بھی دونوں مقدمات میں دہشت گردی، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین دفعات لگائی گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ فوجداری کیس میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی باضابطہ طور پر موخر کر دی گئی ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی کی حاضری تسلیم کر لی اور ان کے وارنٹس منسوخ کر دیئے ہیں۔ کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

IMRAN KHAN

ctd police

islamabad police

IMRAN KHAN ARREST WARRANT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div