شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

محمدعلی نے اردو، پنجابی اور بنگالی زبان کی 300 فلموں میں کام کیا

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزرگئے۔

اداکار محمد علی 19 اپریل 1931 کو بھارت کے شہر رام پور کے مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انکا خاندان 1943 میں ہجرت کرکے ملتان آیا۔

اداکارمحمدعلی نے ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے بطور صداکار خود کو منوایا۔ زیڈ اے بخاری نے محمد علی کو کراچی بلاکر فلم چراغ جلتا رہا سے لالی وڈ کا ستارہ بنادیا۔

فلم لاہورقلندرسلوراسکرین پر دھوم مچانےکوتیار،ٹریلرجاری

محمدعلی مرحوم نے جاگ اٹھا انسان، آگ کا دریا، صائقہ اور سنگرام سمیت اردو پنجابی اور بنگالی سمیت 300 فلموں میں کام کیا ۔ محمدعلی اور اداکارہ زیبا پر مشتمل لالی وڈ کی ہٹ جوڑی نجی زندگی میں بے مثال اور قابل دید رہی۔

اداکار محمد علی مرحوم نے نگار ایوارڈ سمیت 10 پاکستانی، بھارت کا نوشاد ایوارڈ جبکہ 1984 میں دبئی کا النصر ایوارڈ حاصل کیا۔ شہنشاہ جذبات 19 مارچ 2006 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔

Muhammad ali

Film career

Shahenshah e Jazbaat

Tabool ads will show in this div