کچے میں پولیس کی کارروائی،9 مغوی بحفاظت بازیاب
گھوٹکی کے کچے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نو مغویوں کو بازیاب کرالیا۔
حکام کے مطابق چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈھول گروپ کو 23 دن قبل اغوا کیاگیا تھا۔ اغوا کار مغویوں کو دوسری جگہ منتلق کررہے تھے کے پولیس کو اطلاع ملی۔
پولیس کے مطابق مغوی شادی کے پروگرام کیلیے تھانہ آندل سندرانی کی حدود میں گئے تھے۔
کراچی میں تاوان وصولی کیلئے بھینسوں کے اغواء کا انکشاف
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ میں قیام امن اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں اور ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے حوالے سے سماعت کے موقع پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ سندھ میں اغوا برائے تاوان کی انڈسٹری بن چکی ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے عدالت کو بتایا کہ سندھ پولیس کو کچے میں اغوا برائے تاوان ،اسٹریٹ کرائم اور نارکو ٹیکس کیسز کا سامنا ہے۔