شمالی وزیرستان میں مقامی قبائل کے درمیان خونریزی کا خطرہ ٹل گیا

کریک ڈاؤن کے دوران دستی بم، راکٹ لانچر اور دیگر بھاری اسلحہ برآمد
Mar 19, 2023

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں انتظامیہ کی کارروائی کے باعث مقامی قبائل کے درمیان خونریزی کا خطرہ ٹل گیا۔

ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے مدی خیل اور ایپی قبائل کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کردیا۔

ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک کا کہنا ہے کہ اراضی تنازع پر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن اقوام کے مورچے مسمار کردیے گئے۔

مالی بحران کے باعث ٹیکسٹ بک بورڈ کتابوں کی چھپائی سے قاصر

بیان کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں دستی بم، راکٹ لانچر اور دیگر بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ 19 افراد بھی گرفتار کرلئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Pakistan Army

kpk police

NORTH WAZIRISTAN OPERATION

Tabool ads will show in this div