خالصتان ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ، ووٹنگ سے قبل برسبن میں کشیدگی

نریندرمودی کا آسٹریلین ہم منصب سے سکھوں کی سرگرمیوں پرتشویش کا اظہار

خالصتان ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آج آسٹریلیا کے شہر برسبن میں منعقد ہوگا۔ ووٹنگ کے پیش نظر شہر میں کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آسٹریلین ہم منصب سے سکھوں کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال آسٹریلیا میں ریفرنڈم کا پہلا مرحلہ جنوری میں میلبورن میں ہوا تھا۔

دوسری جانب آسٹریلین حکومت نے بھارت کے سفر کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ نئی ٹریول ایڈوائزری میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ پنجاب سمیت دیگر بھارتی ریاستوں میں تشدد کا شدید خطرہ ہے۔

گرفتاری کا خدشہ،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج کی کال دیدی

واضح رہے کہ رواں سال 29 جنوری کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بھی سکھ فار جسٹس نامی تنظیم کے زیر اہتمام خالصتان کے حق میں ریفرنڈم ہوا تھا جس میں سکھ کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے آزادخالصتان کے حق میں ووٹ دیا۔

ریفرنڈم میں پچپن ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان کی آزادی کے حق میں ووٹ دیا، ریفرنڈم کے لیے دوکلومیٹرتک قطار لگی ہوئی تھیں۔

KHALISTAN MOVEMENT

SIKH PILGRIMAGE

Tabool ads will show in this div