گرفتاری کا خدشہ،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج کی کال دیدی
امریکی عوام بھرپوراحتجاج کریں،ٹرمپ کی اپیل
سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) کواپنی گرفتاری کا خدشہ ،کارکنوں کواحتجاج کی کال دے دی ۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدرکومین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کی جانب سے تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پرجاری بیان میں سابق امریکی صدراورریپبلکن پارٹی کے امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے کہا،انہیں منگل کوگرفتار کیے جانے کا امکان ہے ۔امریکی عوام بھرپور احتجاج کریں ۔