رمضان المبارک سے قبل غلاف کعبہ کی صفائی مرمت کاکام مکمل
کسوہ فیکٹری کی ٹیم نے غلاف کعبہ کی مرمت کا عمل سرانجام دیا
رمضان المبارک (RAMZAN UL MUBARAK) سے قبل کسوہ فیکٹری کے ماہرین نے غلاف کعبہ کی صفائی اوراسکے مختلف حصوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیا.
مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی دیکھ بھال کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر فہد الجابری کا کہنا ہے کہ کسوہ فیکٹری کے ماہرکاریگروں کی ٹیم نے غلاف کعبہ کے مختلف حصوں کی مرمت کی اوراسکی صفائی کا عمل مکمل کیا ہے
خیال رہے کہ رمضان المبارک سے قبل ہرسال غلاف کعبہ کے متعلقہ امورکومکمل کر لیا جاتا ہے۔