افسوس،عمران خان کوگاڑی میں ہی حاضری لگانےکی سہولت ملی،راناثنااللہ
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ (Rana Sanaullah) نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کوعمران خان کوگاڑی سےاترکرپیش ہونےکاحکم دیناچاہیےتھا۔افسوس،عمران خان کوگاڑی میں ہی حاضری لگانےکی سہولت ملی۔
وزیرداخلہ نےکہا کہ عدالت کا احترام ہے،شکوہ،گلہ ہےتوعزت کےدائرےمیں بات ہونی چاہیے۔کہا گیا گاڑی میں بیٹھ کردستخط کریں اورگھرجائیں،کوئی وجہ نہیں تھی پیشی نہ ہوتی، غنڈی گردی کولگام نہ پڑتی۔
اسٹیبلشمنٹ مجھ سے ڈری ہوئی محسوس ہوتی ہے، عمران خان کا دعویٰ
راناثنااللہ نے کہا عدالت کو کہنا چاہیے تھاعدالت حاضرہوں تاکہ مزید حوصلہ افزائی نہ ہو۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ لگتا ہے جیل جانے سے پہلےعمران خان کو ”اٹیک“ ہو جائے گا،ہمیں پہلےسےاس کاحل تلاش کرناپڑے گا۔عمران کی سرکشی دنوں میں ختم ہوسکتی ہے۔
عمران خان پرفرد جرم کی کارروائی باضابطہ مؤخر کردی گئی
انہوں نے مزید کہا کہ لاہورمیں آج صبح پولیس نے نوگوایریاکلیئرکردیا،عمران خان کےگھرکی تلاشی لی گئی،ان کی اہلیہ موجود تھیں۔سرچ وارنٹ ہونےکےباوجودپولیس داخل نہیں ہوئی۔
65کےقریب ایسےلوگ ملے جن میں بیشترکاریکارڈ مشکوک ہے۔ثابت ہوگیاکہ اس کا مقصد ملک میں فتنہ اورفساد پھیلاناہے۔