سنجیدہ نہیں بلکہ اس مرتبہ کامیڈی کردار نبھارہی ہوں ،غزل صدیق

اب بھی ماروی کے کردار سے ہی پہچان ہے ، غزل صدیق
<p>Instagram/
ghazalsiddiqueofficial</p>

Instagram/ ghazalsiddiqueofficial

پاکستانی اداکارہ غزل صدیق کی 11 برس بعد ملک واپسی ، کہا کہ اس عرصے میں بعد کچھ تبدیل ہوا، غزل رمضان کے لئے تیار کیے گئے کامیڈی پلے میں دیکھائی دیں گی۔

پاکستانی اداکارہ غزل صدیق جو کہ ایک طویل عرصے سے کینیڈا میں مقیم تھیں۔ حال ہی میں وہ پاکستان واپس آگئیں ہیں۔ غزل آج کل رمضان کے اسپیشل کامیڈی پلے میں کردار نبھائیں گی ۔ انہوں نے سما ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کی ۔

سوال : کینیڈا سے کراچی آنے پر کیا تبدیلی دیکھی ؟؟

غزل : بہت کچھ تبدیل ہوا ، اپنے ملک میں واپس آگئی ہوں ، وقت کے ساتھ بہت کچھ تبدیل ہوتا ہے ۔ موسم تو کینیڈا میں اب بھی سرد ہے لیکن اپنے ملک کی بات ہی کچھ اور ہے۔

سوال : گیارہ برس بعد شہر میں کیا بدلاو دیکھا؟؟ کیسا کراچی دیکھا ؟؟

غزل : لوگوں کی محبت انکا پیار اپنی جگہ لیکن کراچی کا حال کچھ اچھا نہیں ہے۔ لوگ بہت پریشان دیکھے ، ٹریفک کا حال بھی اچھا نہیں رہا ۔ لوگوں کے صبر کا پیمانے مزید لبریز ہوگیا ہے ، لوگ غربت کی لکیر سے زیادہ نیچے جاتے جا رہے ہیں۔ یہ چیز محسوس کرکے دکھ ہوتا ہے۔

سوال : ملک سے دوری رہی کیا کوئی ٹراما بھی محسوس ہوا جب یہاں واپس آئیں ؟ْ

غزل : ٹراما تو وہاں زیادہ ہوتا تھا، کیونکہ جب خبریں دیکھتے تھے تو پھر اس وقت ملک کی پریشانی زیادہ ہوتی تھی کہ پتہ نہیں یہاں کیا کچھ ہورہا ہے؟؟ لیکن جب یہاں واپس آئی تو لگتا ہے کہ میں اسی جگہ کا حصہ تھی کیونکہ میں یہاں پیدا ہوئی ، یہاں پڑھی یہی تربیت ہوئی ۔

جب میں نے یہاں دوبارہ کام شروع کیا تو جس چیز نے سب سے زیادہ مایوس کیا وہ کام کرنے کی نوعیت تھی۔ کیونکہ یہاں اور کینیڈا میں کام کرنے کی نوعیت ہی مختلف ہے ۔ مگر یہاں اپنے لوگ ہیں ۔ کیونکہ اپنے لوگوں میں کام کرنا ایک طاقت ہے جس کی کوئی قیمت نہیں۔

سوال : سوشل میڈیا اور یوٹیوب پرویڈیوز بنانے کا خیال کیسے آیا ؟؟

غزل: کینیڈا میں، میں نے بہت کام کیا، اسکول میں پڑھایا ، آرٹ سینٹر میں کام کیا۔ میڈیا کے حوالے سے تکنیکی کام بھی سیکھا بہت سی چیزیں کیں۔ لیکن چونکہ میں میڈیا سے تعلق رکھتی ہوں مجھے تسکین میڈیا کا کام کرکے ہی ہوئی ۔ کینیڈا میں بھی میں نے میڈیا کا کچھ کام کیا کچھ شوز میں میزبانی کے فرائض انجام دیئے ۔ کوویڈ سے پہلے میں نے اپنی جاب چھوڑی اور اپنے یوٹیوب چینل پر کام کیا۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ لوگوں نے مجھے اتنا اچھا رسپانس دیا ۔ کیونکہ یہ لوگوں کا پیار تھا کہ وہ مجھے میرے چینل پر دیکھنا چاہتے تھے ۔ اچھا فیڈ بیک ملا تو یہ کام شروع کردیا۔

سوال : میڈیا انڈسٹری میں ڈراموں اور فلموں میں دوبارہ کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟؟

غزل : اس وقت میں رمضان کی ایک سیریل پر کام کررہی ہوں۔ اس سیریل میں کردار سنجیدہ نہیں بلکہ ہلکی پھلکی کامیڈی ہوگی۔ جس میں خاندانی ایشوز کو ڈرامے میں پیش کیا جائے گا۔ اچھے موضوعات پر فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو لازمی کروں گی۔

سوال: کیا ان برسوں میں پاکستانی میڈیا میں تبدیلی آئی؟؟

غزل : میڈیا میں اب بہت تبدیلی آچکی ہے نیا ٹیلینٹ آیا ہے۔ بہت ورائٹی کا ٹیلنٹ دیکھنے کو مل رہا ہے ، دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ کسی ایک کی اجاداری نہیں رہی اب۔ سوشل میڈیا نے بہت سے ایسے ٹیلنٹڈ لوگوں کو جگہ فراہم کر دی ہے کہ جن کو پی ٹی وی کے دروازے سے ہی لوٹا دیا جاتا تھا ، اب وہ ٹیلنٹ ہر گھر میں موجود ہے۔ جو کہ خوش آئند بات ہے۔

سوال : کیا ماروی کا کردار اب بھی آپ کی پہچان ہے ؟؟

غزل : اب بھی سب جگہ مجھے ماروی سے ہی جانا جاتا ہے ۔ لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ میرے یوٹیوب چینل پر جو نئی نسل کے لوگ ہیں۔ جنہوں نے ماروی ڈرامہ نہیں دیکھا تھا کیونکہ اب اس ڈرامے کو اتنا عرصہ ہوچکا ہے ، انہوں نے میرے یوٹیوب چینل کے ذریعے بہت سوں کو معلوم ہوا کہ میں ایک ایکٹریس ہوں۔ تو اب یوٹیوب بھی میری ایک نئی شناخت بن گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود بھی ماروی کی شناخت اب بھی میری پہچان ہے۔

youtube

Pakistani drama

Ghazal Siddique

Tabool ads will show in this div