پنجاب میں 30 اپریل کوہی انتخابات کرانے سے متعلق درخواست دائر

الیکشن کے لیے انتظامات نہیں کیے جا رہے،درخواست

پنجاب (Punjab)میں 30 اپریل کوانتخابات (Election)کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کوپابند کرنے سے متعلق درخواست شہری نے لاہورہائیکورٹ میں دائرکردی۔

شہری منیراحمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کرانے کا حکم دیا اورعدالتی حکم پر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دی گٸی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے انتخابات کےلیے دی گئی تاریخ پر یو ٹرن لے لیا

درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ تاریخ دینے کے باوجود الیکشن کرانے میں کوٸی سنجیدہ نظر نہیں آ رہا اورالیکشن کے لیے انتظامات نہیں کیے جا رہے۔

درخواست گزار کے مطابق سیاسی جاعتوں کو الیکشن کے لیے سیاسی اجتماعات کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی جو انتخابی مہم کی بنیاد ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کا انتخابات میں تاخیر سے کوئی تعلق نہیں،مریم اورنگزیب

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن اور نگران حکومت کو آٸین کے مطابق بروقت الیکشن کرانے کا پابند کیا جائے۔

Punjab Elections

LAHORE HIGHCOURT

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

GENERAL ELECTIONS 2023

Tabool ads will show in this div