گیدڑفردِجرم اورگرفتاری کےخوف سےحاضری لگائے بغیر بھاگ گیا،مریم نواز

سیاست دان بہادر ہوتے ہیں،گرفتاری اور احتساب سے نہیں ڈرتے،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن (PMLN)کی چیف آرگنائزراورنائب صدرمریم نواز Maryam) Nawaz)نےکہا ہے کہ گیدڑفردِجرم اورگرفتاری کےخوف سےحاضری لگائےبغیرعدالت سےدُم دباکربھاگ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسلسلہ وار ٹوئٹس میں انہوں لکھا کہ کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔زمان پارک میں نظر آنے والے مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔

توشہ خانہ کیس: عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اورسیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی،قربانیاں دیں۔ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈرکہنا،کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی!

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب پتہ چلا کہ جب سے اس دہشت گرد عمران کو زبردستی سیاست میں گھسیٹا گیا،تب سے ملک فتنہ اورانتشار کا شکار کیوں ہے؟لانے والے بھی اپنے بدترین انجام کو پہنچے، اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

عمران خان آر ایس ایس کی پیروی کر رہے ہیں، شہباز شریف

انہوں نے کہا ضمانت پارک میں صرف ایک خاتون موجود ہے تو پولیس پر اندر سے گولیاں اور پیٹرول بمب کون برسا رہا ہے؟جھوٹ بولنے سے پہلے سوچتے نہیں؟

مریم نواز نے مزید لکھا کہ سیاست دان بہادر ہوتے ہیں،گرفتاری اوراحتساب سے نہیں ڈرتے۔گرفتاری اور احتساب سے صرف چور،ڈاکو اوردہشت گرد ڈرتے ہیں۔گرفتاری سے زیادہ خوف اپنے مکروہ اعمال کا ہے! یہ سیدھا اعتراف ہے کہ مقدمات سچے ہیں۔

مریم نوازنے لکھا کہ سچ کہوں تو گرفتاری کے اس قدرشدید خوف میں مبتلا شخص پاکستانی قوم نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔ شرم آتی ہے کہ یہ بزدل کبھی اپنے آپ کو سیاسی رہنما کہتا تھا۔اب تو وہ لبادہ بھی اتر گیا۔

IMRAN KHAN

Pti protest

MARYAM NAWAZ SHARIF

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

GENERAL ELECTIONS 2023

ZAMAN PARK OPERATION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div