عمران خان نے زمان پارک آپریشن ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

عدالت میں دائر درخواست میں وفاق، صوبائی حکومت ، آئی جی کو فریق بنایا گیا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے پنجاب پولیس کی جانب سے زمان پارک لاہور میں ہونے والے آپریشن کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت، انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور سی سی پی اولاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئندہ آپریشن نہ کرنے پر چیف سیکرٹری، آئی جی اور وزیراعلیٰ کو ہدایات جاری کی جائیں۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ زمان پارک میں ہونے والا آپریشن غیر قانونی ہے، اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ لاہور پولیس کی طرف سے شروع کیے گئے آپریشن کو فوری طور پر روکا جائے۔

Tabool ads will show in this div