عمران خان آر ایس ایس کی پیروی کر رہے ہیں، شہباز شریف

پولیس حملوں، عدلیہ کو دھمکانے سے اُن کا چہرہ عیاں ہو گیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آر ایس ایس کی پیروی کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو انسانی ڈھال بنانے سے لے کر پولیس پر پٹرول بم حملوں، عدلیہ کو دھمکانے کے لیے جتھوں کی قیادت تک پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران نیازی کا فاشسٹ اورعسکریت پسند ہونا ظاہر ہوگیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی واضح طور پر بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کی پیروی کررہے ہیں۔

Tabool ads will show in this div