اسلام آباد: سرینگر ہائی وے پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے

پولیس کی شیلنگ، مشتعل کارکنوں کا پتھراؤ
Mar 18, 2023

عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد سے قبل سرینگر ہائی وے پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے آگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد سے قبل پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان سرینگر ہائی وے پر آمنے سامنے آگئے۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ شروع کردی، سیاسی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان پولیس کی بکتر بند گاڑی پر چڑھ گئے۔

islamabad police

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

IMRAN KHAN ARREST WARRANT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div