وردی اور ریاست کو گالی نکالی جائے گی تو آپشن موجود ہیں،آئی جی پنجاب

ہائیکورٹ نے کلیئر کیا تفتیش کےعمل کو نہیں روکا جاسکتا،آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ پولیس مکمل طور پر غیرسیاسی ہے مگر وردی اور ریاست کو گالی نکالی جائے گی تو آپشن موجود ہیں۔

لاہور میں نگراں وزیراطلاعات پنجاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران آئی جی پنجاب نے کہا کہ زمان پارک سے اسلحہ برآمد کیا، اس کے علاوہ بھی میٹریل ہے،ہم پر پتھروں کی بارش بھی ہوئی، نوگو ایریا کا ایک تاثرپیدا کیا جارہاتھا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ زمان پارک میں وہاں بنکرز بنے ہوئے ہیں اسلئے شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی گئی۔

عثمان انور نے کہا کہ کسی بھی بے گناہ شخص کی گرفتاری نہیں کی گئی، ہمیں مزاحمت کا سامنا ہوا، بہت مزاحمت کے بعد ان افراد کو گرفتارکیا، ہم نے ان لوگوں کی پوزیشن کے حوالے سے ان کو گرفتارکیا۔

آئی جی پنجاب کے مطابق ہمارے ایس پیز کو یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی، آج بھی ہم اسلحے کے بغیر گئے اور جانوں کو خطرے میں ڈالا، ایک ایک شخص جوپکڑا گیا ہے اسکی ویڈیو موجودہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے مطابق تصاویر،کیمروں کی مدد سے فہرست تیارکی، ہائیکورٹ نے کلیئر کیا تفتیش کے عمل کونہیں روکاجاسکتا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ اجازت کے باوجود ربڑکی گولیاں لیکرنہیں گئے، پنجاب اورجی بی پولیس آمنے سامنے نہیں ہوئی تھی، ہماری خندہ پیشانی کو بزدلی نہ سمجھاجائے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کیخلاف کارروائی کا ایک سیکنڈ کیلئے بھی نہیں سوچاگیا، لاہور:قانون کی علمداری کو یقینی بنائیں گے، ہرگرفتارشخص کی عزت اور جان کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

kpk police

IG punjab

ZAMAN PARK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div