عمران خان کو گرفتاری کا ڈر، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
نیب سمیت کسی بھی ادارے کو گرفتاری سے روکا جائے، مؤقف
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ جوڈیشل کمپلیکس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ضمانتوں کے باوجود حکومت کا مقصد مجھے گرفتار کرکے زندان میں ڈالنا ہے۔
اسلام آباد پہنچنے پر گرفتاری کے ڈر سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب سمیت کسی بھی ادارے کو گرفتاری سے روکا جائے۔
عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
IMRAN KHAN
Islamabad High Court (IHC)
IMRAN KHAN ARREST WARRANT
تبولا
Tabool ads will show in this div