سلینا گومز کے گانے پر ڈانس ویڈیو بنانے والی ایرانی لڑکیاں گرفتار

بغیر حجاب ڈانس کرنے پر ’’گائیڈنس پیٹرول‘‘ نامی فورس نے کارروائی کی

سلینا گومز کے گانے پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی 5 ایرانی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں 5 لڑکیوں کی بغیر حجاب سلینا گومز کے گانے پر ڈانس کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ایرانی حکام نے لڑکیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا اور 48 گھنٹے تک حراست میں رکھا، ان ایرانی لڑکیوں پر ڈانس کرنے پر معافی کی ویڈیو بنانے کیلئے بطھی دباؤ ڈالا گیا۔

ڈانس کرنیوالے ایرانی لڑکیوں کیخلاف کارروائی ’’گائیڈنس پیٹرول‘‘ نامی پولیس فورس کی جانب سے کی گئی۔

Iran

TIKTOK

viral dance video

SELENA GOMES

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div