پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کی خواہش ہے، کپتان ملتان سلطان

بڑے ناموں پر نہیں کارکردگی پر فوکس کرتے ہیں، محمد رضوان

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ترافی جیتنا خواہش ہے، بڑے ناموں پر نہیں کارکردگی پر فوکس کرتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 8 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سماء کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کا کمبی نیشن بہترین رہا ہے، کہا جاتا تھا کہ ملتان سلطانز کی بولنگ کمزور ہے لیکن لڑکوں نے محنت کی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بڑے ناموں پر کبھی فوکس نہیں کیا جو رزلٹ دیتا ہے ان کو دیکھتے ہیں، فائنل میں بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، فاسٹ بولر احسان اللہ کا نام افغانستان کیخلاف قومی ٹیم میں نام آنے پر خوشی ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 8 کی ٹرافی جیتیں۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر نے کہا کہ دکھ ہے کہ عماد بٹ کو موقع نہیں مل سکا وہ بھی بہترین کھلاڑی ہے، اس پر اس سے معافی مانگتا ہوں۔

Mohammad Rizwan

PSL8

PSL2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div