ضمانت کے باوجود حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے، عمران خان

مجرموں کا ٹولہ مجھے عدالت میں پیش کرنا نہیں قید کرنا چاہتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مجرموں کے گروہ بدنیتی سے متعلق کوئی ابہام باقی نہیں رہنا چاہئے، ان کا مقصد مجھے عدالت میں پیش کرنا نہیں زندان میں قید کرنا ہے، ضمانت کے باوجود حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں پیشی: عمران خان اسلام آباد کی جانب رواں دواں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، مقدمات میں ضمانت کے باوجود پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے مذموم عزائم کو جاننے کے باوجود میں اسلام آباد اور عدالت کی طرف جا رہا ہوں، کہ مجرموں کے اس گروہ کی بدنیتی اور اصل عزائم کے حوالے سے کوئی ابہام اب باقی نہیں رہنا چاہئے۔

مزید جانیے: پولیس کا زمان پارک میں آپریشن، گیٹ کو توڑ دیا گیا

عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے یہ بھی ثابت ہوچکا کہ لاہور میں کئے جانے والے محاصرے کا مقصد ایک مقدمے میں مجھے عدالت میں پیش کرنا نہیں بلکہ کسی زندان میں قید کرنا تھا تاکہ میں اپنی انتخابی مہم نہ چلا سکوں۔

IMRAN KHAN

ANTI CORRUPTION

IMRAN KHAN ARREST WARRANT

Tabool ads will show in this div