کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں دوبارہ اضافہ
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے109 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 14 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار320 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 109 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
م کرونا کیسز: پنجاب میں پابندیاں عائد
اعلامیے کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 2.05فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 کی حالت تشویشناک ہے۔
کراچی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی آگئی
ملک کے مختلف شہروں کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور می571 ٹیسٹوں میں 24 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 4.20 فیصد رہی۔
اسلام آباد 356 ٹیسٹوں میں 20 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 5.62 فیصد رہی اور راولپنڈی میں 217 ٹیسٹوں میں سے 7 افرادکے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 3.23 فیصد رہی جبکہ پشاور میں 108ٹیسٹوں میں سے 5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 4.63فیصد رہی۔